نگران حکومت نے مختلف سرکاری اداروں کا خصوصی آڈٹ کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک – 22 جنوری 2024ء) نگران حکومت نے مختلف سرکاری اداروں کا خصوصی آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے آئی ایم ایف کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، سوئی سدرن گیس کمپنی، حیدر آباد، اور پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کا خصوصی آڈٹ کیا جائیگا۔ حکومت نے آئی ایم ایف کو سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر کرنے اور شفافیت لانے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ نگران حکومت نے خصوصی آڈٹ کرانے سے متعلق پلان سے آئی ایم ایف کو آگاہ کردیا ہے۔ دستاویز کے حوالے سے میڈیا رپورٹ کے مطابق نگران حکومت نے مختلف سرکاری اداروں کا خصوصی آڈٹ کرانے کیلئے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو کہہ دیا ہے اور خصوصی آڈٹ کے دائرہ کار اور ٹی او آرز کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے