لاہور میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کی لیبارٹری میں بوائلر کی زور دار دھماکے سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔
دھماکے کی شدت سے لیبارٹری کی کھڑکیاں اور دروازوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ بوائلر پھٹنے کی تصدیق ہوئی ہے اور زخمیوں میں ایک طالب علم کا 80 فیصد جسم متاثر ہوا جبکہ دوسرا طالب علم 20 فیصد جھلس گیا ہے۔