عام انتخابات کے لیے فوج کو تعیناتی کیلئے سمری کابینہ کو بھیج دی گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک – 23 جنوری 2024ء): وزارت داخلہ نے عام انتخابات کے سیکیورٹی معاملات پر پاک فوج کی فراہمی کیلئے سمری کابینہ کو بھیج دی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے بھیجی گئی سمری کی نگران کابینہ کی منظوری کے بعد عام انتخابات کی سکیورٹی کیلئے فوج تعینات ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 2 لاکھ 77 ہزار فوجی اہلکار مانگے تھے، پاک فوج، رینجرز اور ایف سی اہلکار عام انتخابات میں تعینات ہوں گے۔ واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات کا انعقاد 8 فروری کو ہونا ہے جس کے لیے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچی ہیں، الیکشن کمیشن نے تمام بلدیاتی محکموں کے فنڈز بھی منجمد کردیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے