میں انتقامی سیاست کو ختم کرنے کے لئے میدان میں اترا ہوں، بلاول بھٹو

چنیوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک – 23 جنوری 2024ء ) میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں انتقامی سیاست کو ختم کرنے کے لئے میدان میں اترا ہوں۔ اس ملک کو نفرت کی سیاست نے تقسیم کیا ہے، اور نفرت کی سیاست نے بھائی کو بھائی سے لڑایا، ہرادارے کو تقسیم کیا۔

میں انتقامی سیاست کو ختم کرنے کے لئے میدان میں اترا ہوں، بلاول بھٹو

جلسے کے دوران انہوں نے کہا کہ سیاستدان آپس میں لڑتے رہیں گے تو ملک کے مخالفین فائدہ اٹھائیں گے۔ وزیر خارجہ رہاہوں، جانتا ہوں دنیا میں پاکستان کیخلاف کیا کیا سازشیں ہورہی ہیں۔

میں جانتا ہوں کس طرح اٹھارہ ماہ وزیر خارجہ رہا ہوں۔ پاکستان تاریخ کے بدترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے، اور پرانے سیاستدانوں کی سیاست انتقام کی شکل اختیار کر چکی ہے جسے ختم کرنا ہوگا۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے کبھی انتقامی سیاست نہیں کی بلکہ شہادت قبول کی ہے، بینظیر بھٹو شہید اور ذوالفقار علی بھٹو شہید نے غریب عوام کے حقوق کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ہے اور لڑتی رہے گی۔ میری حکومت میں سیاسی انتقام نہیں لیا جائے گا اور نہ ہی سیاسی کارکنوں کی گرفتاری ہوگی۔ میری حکومت میں خواتین کے ساتھ ظلم و زیادتی نہیں ہوگی اور نہ ہی نفرت کو پروان چڑھائی جائے گی۔

انہوں نے کہا اپنے دس نکاتی ایجنڈا پر عملدرآمد کروں گا اور کرواؤں گا، ہم اقتدار میں آ کر انتقام کی سیاست کا ہمیشہ خاتمہ کرینگے، غریب عوام کو 300 یونٹ مفت بجلی کی فراہمی کا وعدہ کرتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے