غزہ میں جنگ بندی کے مطالبے کی بجائے اسرائیل سے تعلقات ختم کریں: ایران سپریم لیڈر کا مسلم ممالک کو پیغام

تہران: ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے اسلامی ممالک سے کہا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے مطالبے کے بجائے اسرائیل سے تعلقات ختم کریں۔

غزہ میں جنگ بندی کے مطالبے کی بجائے اسرائیل سے تعلقات ختم کریں: ایران سپریم لیڈر کا مسلم ممالک کو پیغام

انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کی طرف سے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ گمراہ کن ہے اور انہیں چاہیے کہ اسلامی ممالک جنگ بندی کی وکالت کرنے سے بچیں اور تمام اسلامی ممالک کو اسرائیل کے ساتھ اپنے سیاسی اور اقتصادی تعلقات منقطع کریں۔

علی خامنہ ای نے کہا کہ ان ممالک کو چاہیے کہ وہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات ختم کریں اور اس حکومت کی مدد نہ کریں۔ یہاں تک کہ 7 اکتوبر کے بعد اسرائیلی جارحیت کی بنا پر 25 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے