عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں لطیف کھوسہ کو ہٹا کر نیا وکیل مقرر کردیا

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک – 25 جنوری 2024ء) : بانی پی ٹی آئی، عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں اپنے وکلا لطیف کھوسہ اور شہباز کھوسہ کو تبدیل کردیا۔ انہوں نے توشہ خانہ کیس میں لطیف کھوسہ اور شہباز کھوسہ کی جگہ سکندر ذوالقرنین اور سلمان صفدر وکیل مقرر کیا ہے۔

 عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں لطیف کھوسہ کو ہٹا کر نیا وکیل مقرر کردیا

اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج، محمد بشیر نے بانی پی ٹی آئی، عمران خان اور بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ ریفرنسز کی سماعت کی جس دوران عمران خان کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

سکندر ذوالقرنین اور سلمان صفدر نے 27 جنوری تک وکالت نامہ جمع کرانے کی مہلت مانگ لی جس پر عدالت نے توشہ خانہ کیس کی سماعت 27 جنوری اور 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 30 جنوری تک ملتوی کردی۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کی عدم موجودگی کے باعث ملتوی کی اور بشریٰ بی بی کو 30 جنوری کو پیش ہونے کی ہدایت بھی کی۔

علاوہ ازیں، 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے