فلپائن کے جزیرے پلوان میں 2 چھوٹی کشتیوں کے الٹنے سے 7 افراد لاپتا ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلپائن کے جزیرے پلوان میں موسم کی خرابی کی وجہ سے 2 کشتیوں کے ساتھ افسوس ناک واقعہ پیش آیا، کشتی میں سوار تمام مسافر جزیرے پر رہنے والے مقامی افراد تھے جو تیز لہروں اور ہوا کے جھوکوں میں پھنس گئے جس کے سبب ان کی کشتی کو حادثہ پیش آیا۔
ولیس کے مطابق کشتی کو پیش آنے والے حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایک کشتی میں سوار 4 افراد کو فوری ریسکیو کرلیا گیا جب کہ دوسری کشتی میں سوار 7 افراد تاحال لاپتا ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ کشتی کو حادثہ کسی طوفان کے سبب پیش نہیں آیا بلکہ شمال مشرق میں مون سون کے زیر اثر سمندر میں طغیانی کشتی کے الٹنے کی وجہ بنی، لاپتا افراد کی تلاش کیلئے نیوی، کوسٹ گارڈ سمیت دیگر ریسکیو اہلکار اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔