ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک – 26 جنوری 2024ء): چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ مل کر ملکی معیشت کو بہتر کریں گے۔
ملتان میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم ملکی معیشت کو طاقتور بناکر لوگوں کو روزگار دیں گے۔انہوں نے کہا کہ حلقے کو پہلے سے بہت بہتر کر دوں گا، کچی بستیوں کو پکی بستیوں میں تبدیل کروں گا۔آئی پی پی سربراہ نے مزید کہا کہ سیوریج کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، اولین ترجیح ملکی معیشت ہے، جسے نواز شریف کے ساتھ مل کر بہتر کریں گے۔