کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک – 29 جنوری 2024ء): سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں اضافہ سامنے آیا ہے۔
صرافہ مارکیٹ سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر کے اضافے سے 2050 ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے، جبکہ ملکی سطح پر بھی سونے کی نرخ میں اضافہ ہوا ہے۔
ملکی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 1500 روپے کے اضافے سے دو لاکھ 15 ہزار 400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 1286 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 84 ہزار 671 روپے ہو گئی ہے۔