سائفر کیس میں عمران خان کو سزا، بیرسٹر گوہر خان نے کارکنوں کو پرامن رہنے کا کہ دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک – 30 جنوری 2024ء): سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سزا سنانے کے بعد بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ ہم سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ پر اعتماد رکھتے ہیں، ہمیں عدالتوں سے انصاف ملے گا، اور کارکنان اور پی ٹی آئی سے لگاؤ رکھنے والے تحمل کا مظاہرہ کریں۔

سائفر کیس میں عمران خان کو سزا، بیرسٹر گوہر خان نے کارکنوں کو پرامن رہنے کا کہ دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ بنیادی حق سے محروم کیا جائے تو فیصلہ کیا آنا ہے، دنیا کو معلوم ہے۔

سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے