اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک – 30 جنوری 2024ء): الیکشن کمیشن نے نگران وزیر اعظم انوار الحق کا ککڑکو ایف بی آر میں بڑی اصلاحات سے روک دیا۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن نے نگران وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر میں اصلاحات منتخب حکومت کر سکتی ہے۔
یاد رہے کہ نگران وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا تھا جس میں کابینہ نے ایف بی آر کی تشکیل نو اور اصلاحات کی سمری منظور کی ہے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ نے ایف بی آر میں اسٹاف میں کمی اور ٹیکس وصولی بڑھانے کے حوالے سے اصلاحات کی منظوری بھی دی ہے جب کہ کابینہ کمیٹی برائے سی سی ایل سی کی 26 جنوری کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی ہے۔