میں جہاں کھڑا ہوں اس سے مطمئن نہیں ہوں: سابق کپتان بابر اعظم

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک – 31 جنوری 2024ء): پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ جہاں میں کھڑا ہوں، اس سے مطمئن نہیں ہوں ابھی اور بھی منازل ہیں۔

میں جہاں کھڑا ہوں اس سے مطمئن نہیں ہوں: سابق کپتان بابر اعظم

بابر اعظم نے بنگلا دیش پریمیئر لیگ کھیلنے کا تجربہ بات کیا اور کہا کہ بی پی ایل میں کوالٹی اسپنرز ہیں، وکٹیں آسان نہیں ہیں، ہر جگہ کی کنڈیشنز کا علم ہوتا ہے اور ان کنڈیشنز کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں ینگ بلڈ اچھی چیز ہے لیکن تجربے کی بھی ضرورت ہوتی ہے، تجربہ کار کھلاڑی کو اندازہ ہوتا ہے کہ دباؤ میں کیسے سنبھالنا ہے۔ بابر اعظم نے کہا کہ ایشین کھلاڑیوں کو آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور ساؤتھ افریقا میں مشکل پیش آتی ہے اور اس کا حل ایک ہی ہے باؤنس اور پیس کے لیے خود کو تیار کریں۔

بابر اعظم نے کہا کہ کور ڈرائیو میری اسٹرنتھ ہے اور یہ شاٹ کھیل کر میرے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے محنت اور تجربے کا میل مئیرے لیے بڑا اہم ہے اور جب میں فلاپ ہوں تو میں اپنی غلطیوں سے سیکھتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے