مراد علی شاہ تیسری بار وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہوئے۔ انہوں نے 112 ووٹ حاصل کیے۔
اویس قادر شاہ کی زیرصدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا، جہاں مراد علی شاہ اور علی خورشیدی کے درمیان مقابلہ ہوا۔ 148 اراکین نے ووٹ کا استعمال کیا، جس میں سے مراد علی شاہ کو 112 ووٹ ملے جبکہ علی خورشیدی کو 36 ووٹ حاصل ہوئے۔ مراد علی شاہ تیسری بار سندھ اسمبلی کے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے۔