خیبر پختونخوا کے وزراء کے نام سامنے، حتمی منظوری کون دے گا؟

 پشاور: خیبرپختوانخوا کے وزراء کے متوقع نام سامنے آ گئے ہیں جن کا اعلان عمران خان سے ملاقات اور ان کی حتمی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

خیبر پختونخوا کے وزراء کے نام سامنے، حتمی منظوری کون دے گا؟

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ کو آبپاشی، کریم خان کو انڈسٹریز  اور نذیرعباسی کو بلدیات کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے جبکہ تیمورجھگڑا کو بطور مشیر خزانہ خیبرپختوانخوا کابینہ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونکوا علی امین گنڈا پور بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے بعد کابینہ کا اعلان کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے