اکبر ایس بابر کا دوبارہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

اکبر ایس بابر کا دوبارہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کو چیلنج کرنے کا فیصلہ


روزنامہ جنگ کے مطابق ایک بیان میں اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ 5 مارچ کو الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی الیکشن چیلنج کریں گے، شفاف الیکشن کا مطالبہ کرنے والوں کا انٹرا پارٹی الیکشن تاریخ میں ایک نیا سیاہ باب ہے۔اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ ساڑھے 8 لاکھ پی ٹی آئی ممبران میں سے 940 نے ووٹ دیے، 0.11 فیصد پی ٹی آئی ممبران نے تازہ ترین انٹرا پارٹی الیکشن میں ووٹ ڈالا۔انہوں نے کہا کہ اب آپ ہی بتائیں انٹرا پارٹی الیکشن کے نام پر اس فراڈ کو کیسے تسلیم کریں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیف الیکشن کمشنر رو¿ف حسن نے انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق بیرسٹر گوہر چیئرمین، عمر ایوب سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے