سینیٹ کے انتخابات 3 اپریل کو کرانے کا فیصلہ، الیکشن کمیشن کا مراسلہ جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ کے انتخابات 3 اپریل کو کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

سینیٹ کے انتخابات 3 اپریل کو کرانے کا فیصلہ، الیکشن کمیشن کا مراسلہ جاری

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے عام انتخابات کا شیڈول تیار کر لیا، سینیٹ کی 48 نشستوں کیلئے پولنگ 3 اپریل کو قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہو گی۔3 اپریل کو سندھ اور پنجاب سے 12،12 جبکہ اسلام آباد کے 2 سینیٹرز کا انتخاب ہو گا، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے 11،11 نئے سینیٹرز منتخب ہوں گے۔

سینیٹ کے 52 سینیٹرز 11 مارچ کو اپنی مدت پوری کر کے ریٹائر ہوجائیں گے، پنجاب اور سندھ کے 12،12 جبکہ سابقہ فاٹا کے 4 سینیٹرز کی مدت پوری ہو جائے گی، اسی طرح خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے 11،11 جبکہ اسلام آباد کے 2 سینیٹرز مدت پوری ہونے پر ایوان بالا کو خیر باد کہہ جائیں گے۔

واضح رہے کہ 25 ویں آئینی ترمیم کے تحت سابقہ فاٹا کی چار سینیٹ نشستوں پر دوبارہ انتخاب نہیں ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے