شین واٹسن کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کا امکان

 لاہور : سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن کو قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے،بورڈ کے ساتھ معاملات طے پانے کی صورت میں شین واٹسن کی تقرری کا باضابطہ اعلان سامنے آسکتا ہے۔

شین واٹسن کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کا امکان

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام کی سابق آسٹریلوی کرکٹر سے قومی ٹیم کی کوچنگ کیلئے بات چیت جاری ہے جبکہ معاملات کو حتمی شکل دینے کیلئے چیئرمین محسن نقوی سے بھی ملاقات کروائے جانے کا امکان ہے، یہ پہلا موقع ہوگا کہ شین واٹس کسی بھی بین الااقوامی ٹیم کی کوچنگ کریں گے، بطور کوچ سابق کرکٹر کا پہلا ٹاسک نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز ہوگی جس کے شیڈول کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے