سپرنگ فیلڈ : امریکی ریاست الینائی کے ایک غوطہ خور نے جھیل کی تہہ سے تقریباً 200 ایپل واچ (گھڑیاں) نکالی ہیں اور ساتھ ہی گھڑیوں کے مالکان کو خبر دار کیا کہ وہ اصل گھڑیوں کی بینڈز کے ساتھ سوئمنگ پر نہ جائیں۔
ڈیرک لینگوز جو کہ ایک پورٹ بیرنگٹن اسکوبا غوطہ خور ہیں انکا ذریعہ معاش ایک میٹل ڈیٹکٹر ہے جس کو استعمال کرکے وہ انڈیانا چین او لیکس سے کھوئی ہوئی اشیا برآمد کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہےکہ اپنی تیراکی کے دوران انہیں جھیل کی گہرائی سے 200 ایپل کی اسمارٹ گھڑیاں ملی ہیں۔ اسکوبا بیئر ڈائیونگ ریکوری سروس کے آپریٹر ڈیرک لینگوز کا کہنا ہے کہ ملنے والی تمام گھڑیوں پر انکے اصل بینڈز لگے ہوئے تھے۔اسپورٹس بینڈز کے ساتھ پانی میں جانے والے ٹھہر نہیں سکتے۔
اسکا کہنا تھا کہ کچھ گھڑیوں کی برآمدگی کےلیے اسے ہائر کیا گیا جبکہ دیگر اسے ڈائیونگ کے دوران ملیں۔ اس نے ہر چیز اپنے پاس اسلیے رکھی ہیں کہ انکے مالکان کو لوٹا سکوں۔ میں نے بشمول ایک وائٹ گولڈ کارٹیئر انگوٹھی سمیت ان میں سے کچھ بھی فروخت نہیں کی تاکہ مالکان کو یہ واپس کی جاسکیں۔