لاہور : پنجاب اسمبلی میں کل صدر کے انتخاب کیلئے پولنگ ہو گی اور اس حوالے سے اراکین اسمبلی کیلئے صدارتی انتخاب کا ہدایت نامہ جاری کر دیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق صدارتی انتخاب کیلئے پولنگ صبح دس بجے سے شام چار بجے تک جاری رہے گی ، الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے ایوان کو کل کیلئے پولنگ سٹیشن قرار دیدیا ، ارکان اسمبلی کووٹ کیلئے اسمبلی کے جاری کر دہ شناختی کارڈ کیساتھ ایوان میں داخلے کی اجازت دی جائے گی ، ارکان اسمبلی کے نام بطور ووٹر انتخابی فہرست میں انگریزی حروف تہجی میں ترتیب سے شامل کیئے گئے ہیں، اسمبلی کے ووٹ کی پردہ داری کیلئے آج رات تک ایوان میں پردہ دار جگہیں ترتیب دی جائیں گی۔