صدر مملکت نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے 3 ججوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی

اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ سمیت بلوچستان ہائی کورٹ میں 3 ججوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

صدر مملکت نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے 3 ججوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی

ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان کی بطور جج سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دیدی ہے۔صدر مملکت نے بلوچستان ہائی کورٹ ہی کے سینیئر ترین جج جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کی بطور قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ تعیناتی کی بھی منظوری دی۔اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے لاہور ہائی کورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس ملک شہزاد احمد خان کو بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تعینات کرنے کی بھی منظوری دیدی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے