بڑی خوشخبری،ماڑی پیٹرولیم نے گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے 

شیوا (مانیٹرنگ ڈیسک – 11 مارچ 2024ء): شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا ون اور شیوا ٹو سے قدرتی گیس کے ذخائر دریافت کرلیے گئےہیں۔

بڑی خوشخبری،ماڑی پیٹرولیم نے گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے 

تفصیلات کے مطابق ماڑی پیٹرولیم کمپنی نے شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں دو کنووں کی کھدائی کے دوران گیس نئے ذخائر دریافت ہوئے جو کہ گیس کی مجموعی ملکی طلب کا 5 فیصد ہیں، نئے ذخائر کی قومی گرڈ پر منتقلی کیلیے پائپ لائن کا 73 فیصد کام مکمل کرلیا گیا۔

چیف آف سٹاف ماڑی پیٹرولیم اسد رضا کے مطابق پروسیسنگ کیلئے پلانٹ مقامی لگایا گیا ہے جوکہ گیس کو صاف کرکے ایس این جی پی ایل کی پائپ لائن پر منتقل کرے گا، مقامی پلانٹ کی تنصیب سے زر مبادلہ کی بچت ہوئی ، پلانٹ لگنے سے900 سے زائد مقامی ہنر مندوں کو روزگار ملا، نئے ذخائر سے ایل این جی کی درآمدات پر انحصار میں کمی کیساتھ سالانہ 265 ملین ڈالر کے لگ بھگ زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے