لاہور ہائیکورٹ کی متعدد جوڈیشل افسران کے تبادلوں کی منظوری، رجسٹرار آفس نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے متعدد جوڈیشل افسران کے تبادلوں کی منظوری دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ کی متعدد جوڈیشل افسران کے تبادلوں کی منظوری، رجسٹرار آفس نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور سمیت 43 جوڈیشل افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔تبدیل ہونے والے جوڈیشل افسران میں 2 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز شامل ہیں، جبکہ 36 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے بھی تبادلے کردیئے گئے ہیں۔پانچ سینیئر سول ججز کے بھی تبادلے کردیئے گئے ہیں جن کے نوٹیفیکیشنز رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ شیخ خالد بشیر نے جاری کر دیئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ کا تبادلہ کردیا گیاہے انہیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میانوالی تعینات کر دیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید علی عمران کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے