سینیٹرعرفان صدیقی کا عمران خان سے سزا تجویز کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک – 18 مارچ 2024ء): ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی نے بانی  پی ٹی آئی عمران خان سے پاکستان کو دیوالیہ کرنے کے جتن کرنے والوں کی سزا تجویز کرنے کا مطالبہ کردیا۔

سینیٹرعرفان صدیقی کا عمران خان سے سزا تجویز کرنے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی الیکشن ’دھاندلی‘ والوں پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔بانی پی ٹی آئی عمران خان پاکستان کو دیوالیہ کرنے کے جتن کرنے والوں کےلیے بھی کوئی سزا تجویز کردیں۔ وہ 9 مئی کی شرمناک بغاوت کرنے والوں کےلیے بھی کوئی سزا تجویز کریں۔

اُن کا کہنا تھا کہ وطن پر جانیں نچھاور کرنے والے شہیدوں کی توہین کرنے والوں کےلیے بھی سزا تجویز کردیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے