شجرکاری بھی تعلیم کی طرح ضروری ہے، وزیر تعلیم پنجاب

وزیر تعلیم پنجاب نےکہا ہے کہ شجرکاری اتنی ہی ضروری ہے جتنی تعلیم۔

شجرکاری بھی تعلیم کی طرح ضروری ہے، وزیر تعلیم پنجاب

انہوں نے کہا کہ شجرکاری اتنی ہی ضروری ہے جتنی تعلیم، ہر طالبعلم اپنے سکول اور محلے میں ایک ایک پودا لازمی لگائے۔

رانا سکندر حیات نے یہ بھی کہا کہ تعلیمی ادارے شجرکاری کی اہمیت سے طلبہ کو آگاہ کریں، اساتذہ طلبہ میں شجرکاری کی عادت کیلئے گارڈننگ کی جانب مائل کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ گارڈننگ کی عادت بچوں میں احساس ذمہ داری پیدا کرے گی، ہر طالب علم پلانٹ فار پاکستان مہم میں اپنا حصہ لازمی ڈالے۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا مزید کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں طلباء مابین گارڈننگ کے مقابلہ جات کا اہتمام کیا جائے، شجرکاری کے موضوع پر طلبہ میں ہم نصابی سرگرمیاں کروائی جائیں۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے جنگلات کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پنجاب کو سو فیصد خواندہ بنانے کے ساتھ ساتھ سرسبز بھی بنائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے