افغانستان کے شہر قندھار میں خودکش دھماکا، 21 افراد جان بحق

افغان  شہر قندھار  میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 21  افراد  ہلاک  ہوگئے۔

افغانستان کے شہر قندھار میں خودکش دھماکا، 21 افراد جان بحق

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق دھماکے سے زخمی ہونے والے تقریباً 50 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔طالبان حکومت کے مطابق خودکش دھماکا صبح 8 بجے مقامی بینک کے سامنے ہوا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق دھماکے کے وقت بینک کے باہر سرکاری ملازمین تنخواہوں کی وصولی کے لیے جمع تھے۔ اب تک کسی گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے