پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پر امریکہ سے رعایت مانگیں گے، وزیر پیٹرولیم مصدق ملک

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک – 26 مارچ 2024ء): حکومت نے پاک ایران گیس پاٸپ لاٸن منصوبے پر امریکہ سے رعایت مانگنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پر امریکہ سے رعایت مانگیں گے، وزیر پیٹرولیم مصدق ملک

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے تصدیق کی کہ پاک ایران گیس پاٸپ لاٸن منصوبے پر امریکہ سے چھوٹ مانگیں گے۔مصدق ملک نے کہا کہ امریکی پابندیوں کے متحمل نہیں ہو سکتے، اپنا مؤقف امریکہ کے سامنے رکھیں گے، ایران کو متعدد بار بتایا ہے کہ ہمیں آپ کی گیس کی ضرورت ہے، ہم کسی بھی قسم کی پابندیوں کے بغیر اس منصوبے کو مکمل کرنا چاہتے ہیں۔علاوہ ازیں انہوں نے گیس کی قیمتوں میں اضافے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈالرکی قیمت کم ہو یا زیادہ کمپنیوں کی طرف سے اضافے کی درخواست آجاتی ہے۔مصدق ملک نے کہا کہ صرف 25سے27 فیصد شہریوں کو گیس کی سہولت میسر ہے، 70 فیصد سے زائد عوام کو گیس کی سہولت ہی میسر نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے