خیبرپختونخوا حکومت کا صوبے میں بون میرو ٹرانسپلانٹ اور لیور ٹرانسپلانٹ سینٹر بنانے کا فیصلہ

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک – 26 مارچ 2024ء): خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں  لیور ٹرانسپلانٹ سینٹر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت کا صوبے میں بون میرو ٹرانسپلانٹ اور لیور ٹرانسپلانٹ سینٹر بنانے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں صوبے میں لیورٹرانسپلانٹ سینٹر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ  اجلاس میں انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سرجری بھی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ کے پی نے ان سینٹرز کے قیام کیلئے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

علی امین گنڈاپور نے ہدایت کی منصوبوں کو حتمی شکل دے کر منظوری کیلئے پیش کریں، اسپتالوں میں ڈائیلاسز سروس کی 24گھنٹےدستیابی یقینی بنائی جائے، جن اسپتالوں میں ڈائیلاسز سروسز نہیں ہیں وہاں شروع کی جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے