خیبرپختونخوا میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کا انخلا جاری

خیبر پختونخوا سےغیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی انخلا کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

خیبرپختونخوا میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کا انخلا جاری

محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کے مطابق آج طورخم کے راستے 202 افراد افغانستان بھیجے گئے جبکہ مجموعی طور پر *6750* تارکین وطن کو افغانستان بھیجوایا گیا۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر پختونخوا سے 5408،اسلام آباد سے 153 ، پنجاب سے 1152، آزاد کشمیر سے 37تارکین وطن افغانستان بھجوائے گئے۔

محکمہ داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ طورخم بارڈر کے راستے اب تک مجموعی طور پر 2 لاکھ 97 ہزار، 17 افراد خیبر پختونخوا سے افغانستان بیدخل کیے گئے جبکہ دیگر سرحدات انگور اڈہ اور خرلاچی سے بھی تارکین وطن کو افغانستان بھجوانے کاسلسلہ جاری ہے۔

محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کے مطابق مجموعی طور پر انگور اڈہ بارڈر کے راستے 5446 افراد جبکہ خرلاچی بارڈر سے 698 افراد افغانستان بجھوائے گئے جبکہ خیبر پختونخوا کے تینوں سرحدات سے اب تک 3 لاکھ، 3 ہزار 162 افراد کو افغانستان بھیجوایا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے