روسی صدر ولادمیر پیوتن نے ماسکو حملے کے ذمہ دار مسلمان انتہا پسندوں کو قرار دے دیا

روسی صدر  ولادیمیر پیوٹن نے ماسکو حملے کا ذمہ دار مسلمان انتہا پسندوں کو قرار  دے دیا۔

روسی صدر ولادمیر پیوتن نے ماسکو حملے کے ذمہ دار مسلمان انتہا پسندوں کو قرار دے دیا

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  اپنے بیان میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ ماسکو میں کانسرٹ ہال پر حملے کے ذمے دار مسلمان انتہا پسند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حملے کا حکم کس نے دیا یہ پتہ لگانا ابھی باقی ہے، تاہم اس حملے میں یوکرین کا کردار ہے۔

ولادیمیر پیوٹن نے مزید کہا کہ  اس ہولناک حملے کا مقصد عوام میں خوف اور افراتفری پھیلانا اور یوکرین کے عوام کو یہ دکھانا تھا کہ یوکرین کی حکومت سب کچھ نہیں ہاری ہے۔

واضح رہے کہ ماسکو میں کانسرٹ ہال پر حملے میں 140 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

حملے کے الزام میں چار دہشتگردوں کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہوں نے اعتراف جرم کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے