روشن گھرانہ پروگرام: وزیر اعلیٰ پنجاب کا 50 ہزار سولر سسٹم دینے کا اعلان

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا پنجاب بھر میں 50 ہزار سولر سسٹم دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

روشن گھرانہ پروگرام: وزیر اعلیٰ پنجاب کا 50 ہزار سولر سسٹم دینے کا اعلان

وزیر اعلیٰ روشن گھرانہ پروگرام، ’بل سے نجات روشنی کے ساتھ‘ کے انقلابی پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ روشن گھرانہ پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں 100 یونٹ والے 50 ہزار پروٹیکٹڈ صارفین کو قرعہ اندازی سے سولر سسٹم دئیے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ نے ایک کلو واٹ والے سولر سسٹمز کی تنصیب کے فوری اقدامات شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔سولر سسٹم میں اعلی سولر پلیٹ، انورٹر، بیٹری اور دیگر سسٹم شامل ہوگا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے جدید ترین ٹیکنالوجی کا سولر سسٹم لانے کی ہدایت کی گئی ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت سولر ہوم سلوشن کا جائزہ اجلاس بھی ہوا جس میں سیکرٹری انرجی نے بریفننگ دی۔

اجلا س میں صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، سابق سینیٹر پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹریز انرجی،خزانہ،چیف ایگزیکٹو آفیسر پی پی ڈی سی ایل، منیجنگ ڈائریکٹر پی پی ڈی بی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

پہلے فیز میں 100 یونٹ تک استعمال کرنے والے 50 ہزار پروٹیکٹڈ صارفین کو سولر سسٹم فراہم دئیے جائیں گے، گھریلو صارفین کیلئے سولر سسٹم کا دائرہ کار بتدریج بڑھایا جائے گا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ بتدریج پنجاب کے دیگر صارفین کو ہوم بیسڈ سولر سسٹم فراہم کئے جائیں گے۔ اور پہلے مرحلے میں پروگرام کیلئے 12.6 ارب روپے مختص کئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے