مریکہ نے توانائی بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کو ترجیح دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک –28 مارچ 2024ء): امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ توانائی کی کمی کے بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد امریکا کی ترجیح ہے۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان میں تقریباً 4,000 میگاواٹ صاف توانائی کی صلاحیت بڑھانے میں مدد کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی منصوبوں نے بجلی کی صلاحیت میں ڈرامائی طور پر اضافہ کیا ہے اور ان منصوبوں کے ذریعے آج لاکھوں پاکستانیوں کے گھروں کو بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔
میتھیو ملر نے کہا کہ یو ایس پاکستان گرین الائنس دونوں ممالک کے درمیان تبدیلی کا ایک اقدام ہے، اور دونوں ممالک آج کے انتہائی اہم ماحولیاتی چیلنجوں، خاص طور پر پانی کے انتظام سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان موسمیاتی اسمارٹ ایگریکلچر اور قابل تجدید توانائی کے لیے بھی مل کر کام کر رہے ہیں۔