کچے کے ڈاکوؤں کا نیا ٹریپ: نوکری کا جھانسہ دے کر اغوا

اوکاڑہ کے رہائشی کو بنوں سے اغوا کر کے کچے میں لے جایا گیا

پہلے ڈاکو کسی سستی چیز جیسے ٹریکٹر یا گاڑی وغیرہ یا لڑکیوں کا جھانسہ دے کر فیسبک کے ذریعے لوگوں کو صادق آباد ، راجن پور اور کشمور میں بلاتے تھے چونکہ اس ٹریپ کا اکثریت کو پتہ چل گیا ہے تو اب ڈاکوؤں نے نیا ٹریپ شروع کیا ہے
اب نوکری کا جھانسہ دے رہے ہیں اور ڈائریکٹ کچے کے علاقوں والے شہروں میں بلانے کی بجائے کسی دور دراز کے شہر میں بلا کر وہاں سے اغواہ کر کے کچے میں لا رہے ہیں
تصویر میں اوکاڑہ کا ایک رہائشی چار بچوں کا باپ ہے جسے نوکری کا جھانسہ دے کر بنوں بلایا اور وہاں سے اغواہ کر کے کچے میں لے جایا گیا
ڈاکوؤں نے ایک کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا ہے اور 15 دن کا ٹائم دیا ہے
بیڑیوں میں جکڑ کے گردن پر پاؤں رکھ کر ویڈیو ریکارڈ کروائی گئی ہے
مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے لوگ نوکری کے جھانسے میں آسانی سے پھنس جاتے ہیں
اس ٹریپ سے بچیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے