وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ کشمور، گھوٹکی، جیکب آباد اور سکھر میں بدامنی ہے، ان علاقوں میں اسلحہ قبائلی تنازعات کی وجہ سے جمع ہوا ہے، سمجھ نہیں آرہا ڈاکوؤں کے پاس ملٹری طرز کا اسلحہ کیسے پہنچ رہا ہے؟
کندھ کوٹ میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پہلے تو ہم پر الزام لگتے تھےکہ ہم سیاسی لوگ ہیں امن امان کو بہتر نہیں کر رہے تو نگران حکومت نے 6 ماہ میں کون سی امن امان کی صورتحال کو بہتربنایا؟
انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت میں وفاقی حکومت کو ہم نے ملٹری اسلحہ کی درخواست کی تھی اور اب بھی ملٹری کے اسلحہ کے لیے درخواست کریں گے، ہمارے پاس فنڈز کا کوئی ایشو نہیں ہے۔سمجھ نہیں آرہا ڈاکوؤں کے پاس ملٹری طرز کا اسلحہ کیسے پہنچ رہا ہے؟
وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ قبائلی تنازعات کو ختم کرنے کے لیے مقامی سرداروں سے مدد لی جائےگی، حالات پہلے ہی خراب تھےعبوری حکومت میں پہلے سے زیادہ خراب ہوئے۔