اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مدت ملازمت تین سال کرنے پر غورکیا جارہا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مدت ملازمت تین سال کرنے کا فیصلہ ہوگیا تو آئینی ترمیم لائی جائے گی۔
اس سے پہلے چیف جسٹس کی مدت ملازمت کا تقرر عمر کے لحاظ سے طے ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ آئینی ترمیم کے لیے کمیٹی نے تیاری شروع کردی ہے، سینیٹ الیکشن کے بعد مدت ملازمت پر فیصلہ ہونے کے بعد آئینی ترمیم لائی جائے گی
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کے عہدے کی مدت طے نہیں کی جارہی ہے، حکومت ان کے عہدے کی مدت بڑھانے کا ارادہ نہیں رکھتی ہے۔