ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی، تفصیل جانئے

کراچی : سٹیٹ بینک نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق گزشتہ ہفتہ میں ملکی ذخائرمیں 4 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کی کمی  آئی ہے۔

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی، تفصیل جانئے

 تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک ذخائر 1 کروڑ 85 لاکھ ڈالر اضافے کے ساتھ 8 ارب 4 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے ڈالر ڈپازٹس میں کمی آئی ہے، کمرشل بینکوں کے ڈالر ڈپازٹس 6 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کمی کے ساتھ  5 ارب 34 کروڑ ڈالر رہ گئے، جس کی وجہ سے ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، اس طرح ملکی زرمبادلہ کا مجموعی ذخیرہ 4 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کی کمی سے 13 ارب 38 کروڑ ڈالر رہ گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے