وزیراعظم کا دورہ تین روزہ دورہ سعودی عرب، سعودی علی عہد سے ملاقات متوقع

وزیراعظم شہباز شریف منصب سنبھالنے کے بعد پہلی بار سعودی عرب کا دورہ کریں گے جہاں وہ عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے۔

وزیراعظم کا دورہ تین روزہ دورہ سعودی عرب، سعودی علی عہد سے ملاقات متوقع

وزیراعظم شہباز شریف رمضان المبارک کے آخری ایام میں 6 سے 8 اپریل 2024 تک  سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ منصب سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم کا  یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہو گا۔

 وزیر خارجہ امور، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات ، وفاقی وزیر اقتصادی امور اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

 وزیراعظم شہباز شریف عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نماز ادا کریں گے۔

 وزیراعظم کی سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات متوقع ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔  دونوں رہنما علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہء خیال کریں گے۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جن کی بنیاد مذہبی اور ثقافتی وابستگی پر ہیں، پاکستان کے عوام خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کے لیے انتہائی احترام  رکھتے ہیں۔

دونوں ممالک کی قیادت برادرانہ تعلقات کو آگے بڑھانے اور اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے