کاکول فٹنس کیمپ میں بابراعظم نے سب سے یادگار لمحات شیئر کر دئیے، تفصیل جانئے

لاہور : کاکول فٹنس کیمپ میں ٹریننگ کوقومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے خوش آئندہ اور کارآمد قرار دیدیا۔

کاکول فٹنس کیمپ میں بابراعظم نے سب سے یادگار لمحات شیئر کر دئیے، تفصیل جانئے

نجی ٹی وی چینل  جیو نیوز کے مطابق کپتان بابراعظم کا کہناتھا کہ فریکل ٹریننگ کیمپ سے ہمیں انٹرنیشنل کرکٹ میں بہت فائدہ ہوگا، اس کیمپ کے بعد ہمیں فزیکل فٹنس کی فکر نہیں رہے گی،ان کا کہناتھا کہ میرے لئے سب سے یادگار لمحہ اعظم خان کا پہاڑ کی چوٹی سر کرنا تھا۔

شاداب خان کا کہناتھا کہ ورلڈکپ سے قبل یہ فٹنس کیمپ بہت ضروری تھا،کیمپ کے ذریعے کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کو سمجھنے کا بھرپور موقع ملا ،عامرجمال نے کہاکہ  ایسی ٹریننگ ہمارے لئے بالکل نئی تھی لیکن پھر ہم اس کے عادی ہو گئے ،کسی بھی ایونٹ سے قبل ٹیم بانڈنگ ضروری ہوتی ہے اس کیمپ سے مدد ملی۔

عماد وسیم نے کہاکہ یہ ٹریننگ کرکٹ کی عام ٹریننگ سے مختلف لیکن بہت کار آمد رہی،آرمی کے ٹرینرز نے کھلاڑیوں کی فٹنس پر بہت زیادہ محنت کی ہے،نسیم شاہ  کا کہناتھا کہ اس ٹریننگ میں جم ورک کم تھا، زیادہ توجہ سٹیمنا پر رہی،یہ ٹریننگ ٹیسٹ کرکٹ میں کام آئے گی جہاں زیادہ سٹیمنا درکار ہوتا ہے،اعظم خان کا کہناتھا کہ سطح سمندر سے بلندی پر یہ کیمپ سخت تھا لیکن اس کا فائدہ بھی ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے