تہران : ایران نے تحویل میں لئے گئے اسرائیلی بحری جہاز پر موجود پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت دے دی۔
24نیوز کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی کوششوں کے باعث ایران کی جانب سے اجازت دی گئی، ایران نے مطلع کیا ہے کہ ایم ایس سی ایریز پر پاکستانی عملہ جب چاہے وطن واپسی کیلئے آزاد ہے،جہاز کے کپتان کا اختیار ہے کہ وہ جب بھی اپنے عملے کو اجازت دے وہ جہاز چھوڑ دے۔