لاہور : جماعتِ اسلامی کے نو منتخب امیرِ حافظ نعیم الرحمٰن 18 اپریل کو حلف اٹھائیں گے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ نو منتخب امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی حلف برداری کی تقریب جماعتِ اسلامی کے مرکز منصورہ میں ہو گی۔جماعتِ اسلامی کے ترجمان کے مطابق نو منتخب امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے اہم اجلاس طلب کر لئے۔قیصر شریف نے یہ بھی بتایا ہے کہ جماعتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ عاملہ کا اجلاس 18 اپریل کو ہی منصورہ میں ہو گا۔