میکسیکو میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں پائلٹ سمیت تین افراد لقمہ اجل بن گئے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ شہر کے جنوبی علاقے یونی ورسٹی کیمپس کے قریب پیش آیا، ہیلی کاپٹر نجی ائیرلائن کمپنی کا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران ہیلی کاپٹر خالی گیراج پر گر کر تباہ ہوگیا، جائے حادثہ پر دھوئیں کے گہرے بادل چھاگئے۔
اس سے قبل امریکا میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے دو امریکی فوجیوں سمیت 3 ہلاک ہو گئے تھے۔
امریکی میکسیکو سرحد پر گشت پر مامور نیشنل گارڈ کا ہیلی کاپٹر جمعہ کو ٹیکساس میں گر کر تباہ ہو گیا، جس میں دو فوجی اور ایک امریکی بارڈر پٹرولنگ ایجنٹ ہلاک ہو گیا اور ایک اور فوجی زخمی ہو گیا تھا۔
امریکی فوج کے مطابق UH-72 لکوٹا ہیلی کاپٹر کو حادثہ ریو گرانڈے سٹی، ٹیکساس کے قریب دوپہر ڈھائی بجے کے بعد پیش آیا، حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر سرحد پر فضائی مانیٹرنگ کے سلسلے میں محو پرواز تھا۔