لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی این اے 130 سے کامیابی لاہور ہائیکورٹ الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کر دی گئی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے میاں نواز شریف کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری دائر کی ہے۔انتخابی عذرداری میں یاسمین راشد نے نواز شریف کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا ہے، درخواست میں مو¿قف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے قانون کے منافی نواز شریف کی جیت کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن ٹریبونل انتخابی عذرداری پر سماعت کرے گا۔
یاد رہے کہ 10 فروری کو لاہور کے حلقہ این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔