ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، تفصیل جانئے

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، تفصیل جانئے

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 2400 روپے مہنگا ہونے کے بعد 2 لاکھ 49 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے۔

 اسی طرح 10 گرام سونا 2057 روپے اضافے سے 214077 روپےکا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 20 ڈالر اضافے سے 2371 ڈالر فی اونس ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے