راولپنڈی : آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ کی ملاقات ہوئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں دوطرفہ دفاعی پیداوار اورفوجی تربیت پر بھی بات چیت کی گئی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پاک فوج کی کامیابیوں اور قربانیوں کا بھی اعتراف کیا گیا، پاک فوج کے علاقائی سلامتی کیلئے کردار کا بھی اعتراف کیاگیا،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سعودی زمینی افواج کی استعداد میں اضافے کیلئے پاک فوج کی معاونت کی توثیق کی۔سعودی نائب وزیر دفاع نے جی ایچ کیو میں پاک سعودی دفاعی فورم کے پانچویں اجلاس میں بھی شرکت کی۔