کینیا میں آرمی چیف کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 10افراد ہلاک

نیروبی : کینیا میں ہیلی کاپٹرحادثے کے نتیجے میں آرمی چیف سمیت 10افراد ہلاک ہوگئے۔

کینیا میں آرمی چیف کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 10افراد ہلاک

آج نیوز کے مطابق  حادثے میں آرمی چیف کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کینیا کے صدر ولیم روٹو نے اعلان کیا کہ جمعرات کو فوجی ہیلی کاپٹر اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں فوج کے سربراہ جنرل فرانسس اوگولا سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

افسوسناک حادثے کے بعد کینیا کے صدر نے ملک میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔صدر نے مزید بتایا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں 2 فوجی زندہ بچ گئے جنیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے