اسرائیل نے ایران پر پرزور حملہ کردیا: امریکی میڈیا کی تصدیق

واشنگٹن ، تہران : امریکی ٹی وی چینل اے بی سی نیوز نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کردیا ۔

اسرائیل نے ایران پر پرزور حملہ کردیا: امریکی میڈیا کی تصدیق

ایران کی فارس نیوز ایجنسی نے ایران کے شہر اصفہان کے قریب ہوائی اڈے پر دھماکے کی خبر دی ہے اور کہا ہے کہ  دھماکے سے ہوائی اڈے کو نقصان پہنچا۔

آج نیوز کے مطابق امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے اصفہان ہوائی اڈے کے قریب کارروائی کی ہے۔ایرانی حکام کے مطابق ملک میں فضائی دفاعی نظام فعال کردیا گیا ہے جس نے متعدد چھوٹے ڈرونز مار گرائے ہیں۔

ادھر عراق کے جنوب اور مغرب میں لڑاکا طیاروں کی پروازیں دیکھی گئی ہیں جب کہ شام پر بھی اسرائیلی طیاروں نے پروازیں کی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے