لاہور : پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کے خلاف ہڑتال کا اعلان کردیا۔
کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس کے دوران چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے ڈی ریگولیشن کی تو ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرکے ہڑتال کردیں گے۔عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ ڈی ریگولیشن سے ملک کے دور دراز علاقوں میں 20 روپے زیادہ قیمت پر تیل فروخت ہوگا، تیل کی سمگلنگ پہلے ہی بڑا مسئلہ ہے، فیصے سے مزید اصافہ ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ تیل کی صنعت پر 75 فیصد کنٹرول3 بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنیز کا ہے، ڈی ریگولیشن سے تیل کی قیمتوں پر بڑی کمپنیوں کی اجارہ داری قائم ہوجائے گی، عبدالسمیع خان نے حکومت کو تجویز دی کہ اگر ایران سے معاہدہ کیا جائے تو عوام کو فائدہ ہوگا۔