سندھ ہائی کورٹ نے 2 خواتین سمیت لاپتا افراد کی گمشدگی کے خلاف درخواستوں پر وزارت دفاع کے ماتحت اداروں سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
عدالت نے حکم دیا ہے کہ لاپتا مریم کیس کی تفتیش کے لیے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور ایس پی سطح کے افسر کو مقرر کیا جائے۔ مزید برآں، عدالت نے ہدایت دی ہے کہ لاپتا عدنان الحق کے اہلخانہ کو مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے حکومت سندھ کو قواعد کے مطابق سمری بھیجی جائے۔
عدالت نے کورنگی سے لاپتا خاتون سعدیہ کی بازیابی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
سندھ ہائی کورٹ نے سماعت 19 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ہے۔