لاہور ایئرپورٹ پر آئس سمگلنگ کی کوشش ناکام، 2 ملزمان گرفتار

لاہور – اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے بیرون ملک بھاری مقدار میں آئس (میٹھامفیٹامین) سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

لاہور ایئرپورٹ

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق، ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ منشیات کپڑوں میں جذب کر کے شارجہ سمگل کی جا رہی تھی۔ اس کارگو کو بھیجنے والے لاہور کے رہائشی دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ منشیات کو کپڑے سے علیحدہ کرنے کے لیے لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے، اور لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد آئس کی درست مقدار کا تعین ہوگا۔

ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اے این ایف کی یہ کامیاب کارروائی منشیات کی سمگلنگ کے خلاف ایک اہم قدم ہے، جس سے منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کو مزید نقصان پہنچے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے