انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے موجودہ سیزن میں شاہ رخ خان کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
فائنل میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سن رائز حیدرآباد کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔ سن رائز حیدرآباد نے 114 رنز کا ہدف دیا تھا، جو کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 11ویں اوور میں حاصل کر لیا۔
جیت کی خوشی میں شاہ رخ خان نے اسٹیڈیم میں جشن منایا اور اپنے بچوں کو گلے لگایا۔ انہوں نے ٹیم کے ساتھ ٹرافی اٹھائی اور گراؤنڈ میں موجود فینز کے لیے خصوصی پوز بھی دیا۔