بہاولپور کے نواحی علاقے مسافر خانہ کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک سگے باپ نے اپنی دو ننھی بیٹیوں کو قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق، یہ واقعہ گھریلو تنازعات کے باعث پیش آیا۔ ملزم کی اپنی بیوی سے ناراضگی چل رہی تھی اور بیوی نے عدالت سے بچیوں کی حوالگی کے لیے رجوع کر رکھا تھا۔ پولیس عدالتی احکامات پر عملدرآمد کروانے کے لیے جب بچیوں کو لینے باپ کے پاس پہنچی تو ملزم نے پولیس اہلکاروں کو گھر کے باہر انتظار کرنے کو کہا۔
ملزم گھر کے اندر گیا اور پانچ سالہ بیٹی لائبہ اور تین سالہ طوبہ کو سر پر بھاری چیز مار کر قتل کر دیا۔ باپ کے ہاتھوں قتل ہونے والی بچیوں کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ آلہ قتل تحویل میں لے کر ملزم سرفراز کو تھانہ مسافر خانہ منتقل کردیا گیا ہے۔